جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے باتل علاقے میںگذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں ایک کیمیکل فیکٹری خاکستر ہوگئی تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ادھمپور کے باتل علاقے میں ’دھنوکہ کیمیکل فیکٹری‘، جو سی آر پی ایف کی 187 بٹالین کے کمیپ کے متصل قائم ہے، میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کے پہنچنے سے قبل فیکٹری خاکستر ہوئی تھی۔