عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پی اے سی ایس کی کاروباری سرگرمیوں کو مزید متنوع بنانے کے مقصد سے انہیں متحرک معاشی ادارے بنانے اور کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح تک اس کی رسائی کو گہرا کرنے کے مقصد سے مختلف اسکیموں کے نفاذ اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر ایک میٹنگ ہوئی۔ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسدنے پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیز کو معیشت کی متحرک اداروں کے طور پر بنانے کے لیے اپنائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے لیے فی ضلع ایک پی اے سی ایس کے قیام کے لیے ضلع کے علاقے بالہامہ کھنموہ میں زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 5جنوری اوشدھی کیندر کھولنے کے سلسلے میں پالپورہ اور حیدر پورہ میں PACS کے لیے ابتدائی منظوری مل گئی ہے۔ پی ایم کسان سمردھی کیندر بھی پی اے سی ایس کے ذریعے ضلع کے گوسو اور پالپورہ علاقوں میں قائم کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح، ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع سری نگر میں رجسٹرڈ 1655 کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے تصدیقی اور سرٹیفیکیشن ڈیٹا کو نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس میں درج کیا گیا ہے۔