عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بی کے پورہ ، بڈگام اور فرسل ، کلگام سے ضلعی ترقیاتی کونسل کے اراکین سیما جان اور عنایت اللہ راتھر نے کل لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار کے ایک وفد نے ، جس کی قیادت اس کے قومی جنرل سیکرٹری مسٹر کے کے شرما نے کی اور ماگام سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی) جموں کشمیر یونٹ کے ایک وفد نے بھی منوج سنہا سے ملاقات کی اور حالیہ قدرتی آفات کے پیش نظر جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ( جے کے پی ایس سی ) امتحانات کے دوبارہ شیڈول کرنے کے معاملے کو اٹھایا ۔ نیشنل سیکرٹری شکشا سنسکرتی اتھان نیاس اتل بھائی کوٹھاری نے منوج سنہا سے ملاقات کی ان کے ہمراہ شکشا سنسکرتی اتھان نیاس کے عہدیداران اور جموں کشمیر کی مختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران بھی تھے ۔ خواتین کے حقوق کی کارکن عرفانہ زرگر ، جو کشمیر کی پیڈ وومن کے نام سے مشہور ہیں ، نے بھی منوج سنہا سے ملاقات کی اورلفٹینٹ گورنر کو وادی میں خواتین کی خود مختاری کیلئے اپنی جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔