یواین آئی
موغادیشو// صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آکر تقریباً 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے انسانی ادارے نے دی ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے) نے کہا کہ 2023 کی موسمی بارشوں (اکتوبر سے دسمبر) کے آغاز سے اب تک سیلاب سے کم از کم 405652 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر اموات چار وفاقی رکن ریاستوں میں ہوئی ہیں۔اوسی ایچ اے نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا کہ زیادہ تر متاثرہ لوگ اپنی بستیوں میں رہ رہے ہیں، لیکن سیلاب کے خطرے سے بچنے کے لئے کم از کم 47000 افراد اونچی جگہ پر منتقل ہو گئے ہیں۔تازہ ترین اپڈیٹ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) صومالیہ کے پانی اور زمین کی معلومات کے انتظام (اے ایف او-سوالم) کی طرف سے جمعہ کو دریائے جوبا کے پورے حصے، خاص طور پر گیڈو کے علاقے میں ندی کے سیلاب کے زیادہ خطرے سے خبردار کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔او سی ایچ اے نے کہا کہ جنوب مغرب میں کم از کم 268000 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بے گھر لوگ ہیں اور جوبالینڈ ریاستوں میں 90000 متاثر ہوئے ہیں۔