گاندربل//بیہامہ گاندربل سے ملحقہ محلہ صوفی آباد میں پانی کی شدید قلت کا سامناہے۔مقامی آبادی کے مطابق علاقے میں وہ پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔مظفر احمد نامی ایک مقامی باشندہ کے مطابق جولائی 2017کو نئی پائپ لائن بچھانے کے لئے ٹینڈر نکالے گئے اورکام ٹھیکیدار کو الاٹ بھی کیا گیا لیکن ایک سال ہونے مکمل بھی ہورہا ہے لیکن کام شروع نہیں کیا گیا۔محکمہ پی ایچ ای کا کہنا ہے کہ بہت جلد کام شروع ہوگا ۔لوگوں نے پی ایچ ای کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں بذات خود مداخلت کریں۔