سرینگر//عثمان آباد، احمد نگر اور 90فٹ صورہ کے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کو دوسری طرف موڑنے پر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ لوگوں نے آر اینڈ بی محکمہ سے ٹریفک کوموڑنے میں نرمی کا مظاہرہ کرنے کی مانگ کی ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی نے 90فٹ اور ملحقہ علاقوںمیں سڑکوںکی تعمیر کے سلسلہ میں گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دیگر علاقوں کی طرف گاڑیوں کو موڑ دیا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ گاڑیوں کو دوسری طرف موڑنے سے مسافروں خاص کر بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے آر اینڈ بی سے مطالبہ کیا ہے کہ کم سے کم نصف ٹریفک کو ان علاقوں سے گزرنے کی اجازت دی جائے جہاں اس وقت اس پر محکمہ نے پابندی عائد کی ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اگر مطالبہ کو پورا نہیں کیاگیا تو وہ سڑکوں پر نکل پر احتجاج کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ مریضوں کوصورہ ہسپتال لے جانا ہوتا ہے اور ٹریفک موڑنے کے منصوبہ کے سبب اگر وہ بروقت ہسپتال نہیں پہنچنے تو خدانخواستہ ان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ لوگوںنے تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر اور آراینڈ بی چیف انجینئر سے فوری طور پر معاملہ میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔