سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان کی صدارت میں آفیسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرینگر میں 24ترقیاتی پروجیکٹوں کے سلسلے میںہدایات جاری کی گئیں ۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،چیف انجینئر آر اینڈ بی اورمحکمے کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ایچ ایل سی کے سامنے 24معاملات رکھے گئے جن میں سے 22معاملات کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ معاملات کا ازسرنو جائزہ لے گی۔کئی معاملات کے سلسلے میں صوبائی کمشنر نے لازمی حصول اراضی کی ہدایات دیں جب کہ بعض معاملات کے حوالے سے مالکان نے ڈھانچوں کو ہٹانے کے لئے قواعد وضوابط کو منظورکرلیا۔آج جو معاملات نمٹائے گئے اُن میں خانقاہ معلی اورحضرت بل زیارتگاہوں کی جازبیت ،قرفلی محلہ میں کیمونٹی ہال کی تعمیر اورجامع مسجد،سڑکوں کی کشادگی اوردیگر کئی پروجیکٹ شامل ہیں۔صوبائی کمشنر نے ان تمام پروجیکٹوںکی 20دنوں کے اندر اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔