سری نگر// صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے نے کل مجوزہ منصوبوں اور کئی بڑے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ویسٹرن فارشور روڈ ،سری نگر سیمی رنگ روڈ فیز III اور رکھ آرتھ کے ڈی پی آر شامل ہیں۔میٹنگ میں ڈی سی سری نگر، چیف ٹاؤن پلانر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر NHAI اور دیگر افسرا ن موجود تھے ۔اجلاس کے شروع میں NHAI اور LCMA افسران نے اپنے اپنے منصوبوں کے لیے مجوزہ منصوبوں کی جانکاری دی ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے سری نگر میں مجوزہ سیمی رنگ روڈ کے تیسرے مرحولے کے4 تجاویز دیں جبکہ ایل سی ایم اے نے ڈل جھیل کے ارد گرد سڑک ، مغربی فورشور روڈ کے لیے مجوزہ منصوبہ اور رکھ آرتھ کے ڈی پی آرکی تفصیلات دیں ۔صوبائی کمشنرنے NHAI افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے ماسٹر پلان اور WFR کے تین آپشنز کا مطالعہ کریں تاکہ سیمی رنگ روڈ سری نگر کے لیے ایک مکمل، تفصیلی اور قابل عمل منصوبہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سیمی رنگ روڈ کو گاڑیوں کے لیے 60 سے 80 کلومیٹر کی حد رفتار کے مطابق ڈیزائن کیا جائے۔رکھ آرتھ کے ڈی پی آر کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو سکول، اسپتال، کھیل کے میدان اور ٹاؤن پلان کی دیگر سہولیات سمیت علاقوں کی حد بندی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے انتظامی مقصد کے لیے ایک افسر کی تعیناتی کی ہدایت دی جو مختلف محکموں اور متعلقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ رکھ آرتھ کے ڈی پی آر کو 03 مارچ 2013 کو کابینہ کے فیصلے کے تحت 416.72 کروڑ کی لاگت سے منظوری دی گئی تھی۔ڈل اور نگین جھیلوں سے نکالے گئے کنبوں کی بحالی کے لیے7526 کنال اراضی منتقل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کالونی کا پہلا مرحلہ فی الحال تیار کیا جا رہا ہے۔