راجا ارشاد احمد
گاندربل// کولگام میں انٹر ڈسٹرکٹ لیول ایتھلیٹک لڑکوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع گاندربل کے طلباء کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 تمغے حاصل کئے ۔طلباء نے سونے کے 14، چاندی کے 9 اور طلائی کے 10 تمغے حاصل کرکے ضلع گاندربل کا نام روشن کیا۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کے ضلع آفیسر شیخ شفقت اقبال نے کولگام میں جاری بین الضلعی صوبائی سطح کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طلباء کھلاڑیوں اور عملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔