راجا ارشاد احمد
گاندربل//یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کے زیر اہتمام گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کے کھیل میدان میں بین الصوبائی سطح بیس بال مقابلے منعقد کرکے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اتوار کو دوسرے روز انڈر 17 سال عمر کے لڑکوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں سات اضلاع کے 90 طلباء کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی اپنی ٹیم کو فاتح بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔مقابلوں میں میزبان ضلع گاندربل ضلع کپواڑہ کو شکست دے کر فاتح بن کر ابھرا۔ ضلع گاندربل نے 7 ہوم رنز بنائے جس کے جواب میں ضلع کپواڑہ صرف 2 ہوم رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کے انچارج شیخ منظور احمد نے ضلع کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ونر اور رنر اپ ٹیموں میں کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔