عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// ایک اہم کامیابی اور مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر اوسطاً روزانہ تقریباً 3000 افراد کو او پی ڈی اور کیجولٹی میں مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔او پی ڈی میں روزانہ تقریباً 500 نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے اور 6000 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ آئی پی ڈی میں بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ہسپتال آئی پی ڈی، او پی ڈی اور کیجولٹی میں آنے والے مریضوں کو چوبیس گھنٹے لیب خدمات فراہم کر رہا ہے۔ وقف شدہ ہسپتال لیب (بلاک ایف) کے کچھ حصے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک آدھے گھنٹے کے وقفے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔لیب میں وقف عملہ اور مکمل طور پر خودکار آلات ہیں اور مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔حکومت میڈیکل کالج اور اس سے منسلک ہسپتال معیاری صحت/مریض کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے پرعزم ہیں۔