نئی دہلی//صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران لکی گراہک یوجنا اور ڈیجی دھن ویاپار یوجنا کا ڈرا نکالیں گے ۔ حکومت ہند نے صارفین کے لیے لکی گراہک یوجنا اور کاروباریوں کے لیے ڈیجی دھن ویاپار یوجنا 25 دسمبر 2016 کو شروع کیا تھا تاکہ ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی اور فروغ ہو سکے ۔ یہ اسکیمیں نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے ذریعہ نافذ کی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل لین دین کرنے والے 15 ہزار صارفین کو ہر روز ایک ایک ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔ صارفین کے لیے ہفتہ وار انعام ایک لاکھ روپے اور کاروباریوں کے لیے 50 ہزار روپئے دیے جاتے ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت 30 مارچ 2017 تک 13.5 لاکھ صارفین اور 79519 کاروباریوں نے انعام حاصل کیے ہیں۔ 30 مارچ 2017 کو ملک میں 90 ڈیجی دھن میلہ لگائے گئے تھے ۔ 14 لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈیجی دھن یوجنا میں شرکت کی اور اس میں ایک لاکھ بینک کھاتے کھولے گئے اور 15 ہزار سے زائد ادارے بغیر نقدی کا طریقہ عمل اپنایا۔