رام بن// صحت وخاندانی بہبود محکمہ کے ملازموںنے میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کی کال پر یونین کے ریاستی صدر سوشیل سودن کی سربراہی میں دھرنا دیااور احتجاج کیا۔ اپنی تقریر میں سودن نے وزارت برائے صحت وطبی تعلیم کی جانب سے جان بوجھ کر پیرا میڈیکل ٹیکنشز عملے اورہسپتال لیبارٹریوں میں کام کررہے ملازموں کی ترقیاں جان بوجھ کر روکے رکھنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ دھرنے پر بیٹھے ملازموں نے محکمانہ ترقیوں کے معاملوں کو جلدنپٹانے ، محکمہ فیملی ویلفیئر میں خالی پڑی آسامیوں کو سینارٹی کے مطابق پرُ کرنے ، فیلڈ عملہ ورکروں کے سفر خرچوں کو 45/-روپے ماہانہ سے بڑھا کرا یک ہزار روپے کرنے ، سبھی نان گزیٹیڈ ملازموں کو رسک الاؤنس کے تحت لانے ، خواتین ملٹی پریز ورکروں کوترقیاں دینے ، سبھی فیلڈ وکروں کو وردیاں فراہم کرنا شامل ہے۔