رام بن//چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ نے اہل مستحقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے قریب ترین کامن مراکز میں آیوشمان بھارت ، پردھان منتری جن آروگیا یوجنا (AB-PMJAY) سی ایچ اے ٹی سکیم کے تحت اندراج کریں۔سی ایم او نے ضلع کے تمام فائدہ اٹھانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے راشن کارڈز اور آدھار کارڈز ساتھ لائیں جو انہیں اندراج کے قابل بنائیں گے۔ضلع ہسپتال رام بن اور سی ایچ سی کے او پی ڈی کا دورہ کرنے پر انہیں کارڈ بھی ساتھ لانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔سی ایم او کے مطابق سی ایس سی جلد ہی رجسٹریشن کیمپوں کا انعقاد شروع کرے گا جس کے لئے ہفتہ وار روسٹر پہلے سے تیار کیا جائے گا۔سی ایم او نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن اور بلاک میڈیکل آفیسرز پر زور دیا کہ وہ آیوشمان بھارت – ایس ایچ اے ٹی کے تحت ضلع کے تمام 1.63 لاکھ مستفید افراد کی رجسٹریشن کے لئے مشن موڈ پرکام شروع کریں ۔انہوں نے لوگوں کوگولڈن کارڈوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے علاوہ اسکیموں کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو حساس کرنے کی بھی ہدایت کی۔