زاہد بشیر
گول// سب ڈویژن گول کے دور دراز علاقوں میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے انسپکٹر عبدالحمید کی نگرانی میں ایم ، ایچ ، ٹی سکیم کے بارے میں عوام کو جانکاری دی جس میں بجلی صارفین کو سمجھاتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی اس عوام دوست سکیم سے فائدہ اْٹھائیں۔ جس کا کرایہ بقایا ہے جلد از جلد کرایہ بھر دیں جس صارف کا زیادہ کرایہ بقایا ہے اس کو اس سکیم کا فائدہ اْٹھانا چاہئے۔ علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے لوگوں کے گھروں سے ہیٹر ، بوایلر ، وغیرہ وغیرہ بھی ضبط کئے اور اْنہیں آئندہ بعض رہنے کی وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔ انسپکٹر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے محکمہ سے ابھی تک مکمل کنکشن اندراج نہیں کرایا ہے وہ ایک ہفتے کے اندر اندر کنکشن کااندراج کرائیں ورنہ محکمہ ان کے خلاف سخت کاروائی کرے گا۔