عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے جمعہ کو کشمیر کی دلکش خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈل جھیل کے شکارا والوں کی زبردست تول مول کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔دھون نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ رات ڈل جھیل کا دورہ کیا اور وہاں کا منظر ناقابلِ فراموش تھا۔انہوں نے کہا، “میں قدرتی خوبصورتی اور شکاروں پر مقامی خوانچہ فروشوں کی تول مول کی مہارت سے بہت متاثر ہوا”۔انہوں نے مزید کہا کہ شکارا والوں کی مارکیٹنگ کی صلاحیتیں حیرت انگیز ہیں اور وہ مکمل طور پر انہیں اپنی مصنوعات خریدنے پر قائل کرنے میں کامیاب رہے۔دھون نے کہا، “لوگوں نے بہت محبت دی اور یہاں کا ماحول پرسکون ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں یہاں مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی”۔دہلی کے باشندے کے طور کشمیر کے دورے اور کرکٹ کے ساتھ دیرینہ تعلق پر بات کرتے ہوئے دھون نے کہا کہ لیجنڈز لیگ کرکٹ اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہے اور لیجنڈز اس کھیل کو کھیل رہے ہیں۔