سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ کشمیر ڈاکٹر رفیق احمد شاہ نے کل بھیڑوں کی افزائش کے فارم کو داچھی گام سے کھمبر، سری نگر منتقل کرنے کے لیے جاری پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جائزہ اجلاس پراجیکٹ کی جگہ پر منعقد ہوا، جہاں کام کی رفتار اور جلد تکمیل کے لیے ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈائریکٹر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مناسب تال میل کو یقینی بنائیں اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کریں تاکہ پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ڈائریکٹر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ کشمیر میں بھیڑ پالنے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور نقل مکانی کا منصوبہ افزائش کی سہولیات کو بڑھانے اور اس شعبے کو فروغ دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔