ریاسی //ضلع میں مہا شو راتری کے سلسلہ میں 12سے14فروری2018تک شو کھوڑی میلہ منعقد کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی کی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں اے سی آر ہربنس لعل، ایگزیکٹو افسر شو کھوڑی شرائب بورڈ اوم پرکاش، اے ڈی ٹورازم اُمیش شان ، سی ایم او ڈاکٹر ایل ڈی بھگت، سی ای او بی ایس جرال، تحصیلداروں ،بی ڈی اوز ، محکمہ صحت عامہ ، تعمیرات عامہ ،بجلی کے ایگزیکٹو انجینئروں ،اے ڈی ایمپلائمنٹ ،بلاک میڈیکل افسر و مختلف سول و پولیس افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شردھالووں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔اجلاس میں پولیس سے کہا گیا کہ وہ مطلوبہ تعداد میں مختلف پوائنٹوں پر سیکورٹی مہیا کریں۔اے آر ٹی او ریاسی کو یاتریوں کو لانے و لیجانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی۔سی ایم او کو مناسب میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامات کرنے اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے ایک گشتی ایمبولنس کو دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔، محکمہ صحت عامہ ، تعمیرات عامہ او ر بجلی کے ایگزیکٹو انجینئروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ میلہ کے دوران پانی کی سہولیات ۔سڑکوں کی مناسب مرمت و دیکھ ریکھ اور بغیر خلل بجلی مہیا کرنے کے لئے کہا گیا ۔شردھالووں کے ٹائلٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے بی ڈی او پونی کو make shift ٹائلٹس تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔اجلاس میں فائر برگیڈ، ورکنگ اسٹالوں کے لئے ایکموڈیشن ،فلیکس بورڈ نصب کرنے ،کمبل مہیا کرنے ، ایل پی جی و دیگر ضروری خدمات مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ڈی سی نے مناسب نرخوں پر ایشائے خوردنی مہیا کرنے کے لئے ایک خصوصی ساکرڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے میلے کے دوران پالی تھین پر سختی سے پابندی لاگو کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں دیگر ایوینٹوںجیسے کہ دنگل منعقد کرنے ،کلچرل پروگرام ، شوبھا یاترا ، مختلف ترقیاتی سکیموں بشمول انشورنس کور ،بغیر نقدی لین و دین ،جن دھن یوجنا اور دیگر سکیموں کے بورڈ نصب کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔