نیوز ڈیسک
جموں//جموں کے پرانے شہر میں مہا شیو راتری کے موقع پر جشن منانے کے لیے سینکڑوں لوگوں نے شوبھا یاترا نکالی۔اس موقع پر جموں کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے مذہبی رسومات میں حصہ لیا جو شالامار چوک، اندرا چوک، سٹی چوک (بھارت ماتا چوک) پریڈ گراؤنڈ سے ہوتے ہوئے رنبیریشور مندر پر اختتام پذیر ہوئی۔یاترا اسی مندر یعنی رنبیریشور مندر سے شروع ہوئی تھی۔ یاترا میں مختلف سرکردہ لوگوں نے شرکت کی، خاص طور پر سابق ایم ایل سی اجت شترو کے رکن، ان کی اہلیہ اور دیگران نے۔شہر کے مختلف چوکوں سے گزرتے ہوئے لوگ مذہبی نعرے لگاتے رہے جبکہ دکانداروں اور مختلف تنظیموں نے عقیدت مندوں کا استقبال کیا۔جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یاترا اسی مندر میں پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔دریں اثنا، کشمیری پنڈتوں نے بھی مہا شیو راتری کے جشن کے پیش نظر کل شام کو اپنی رسومات کے مطابق پوجا کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔کشمیری پنڈتوں کے ایک حصے نے پانی سے برتن بھرے اور انہیںپھولوں سے سجایا۔ اسے واگور کہا جاتا ہے جس کی پوجا رسم کے مطابق مہاشیو راتری سے ایک رات پہلے کی جاتی ہے۔تاہم، اہم وٹک پوجا مہاشیو راتری کے دن پوری رات منعقد ہوگی جب بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی پوجا کی جائے گی۔