سمت بھارگو
راجوری//راجوری ضلع کے تریاٹھ قصبے کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں شیو کھوڑی کے دو عقیدت مندوں کی جان چلی گئی جبکہ اٹھائیس دیگر زخمی ہو گئے۔اٹھائیس زخمیوں میں سے اٹھارہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا جن میں سے بارہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹر بس زیر نمبر JK11A 0215- راجوری سے شیو کھوڑی ریاسی جا رہی تھی اور کالاکوٹ سب ڈویژن کے تریاٹھ قصبے کو عبور کرنے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور عقیدت مندوں سے بھر کنٹر بس کھائی میں جا گری ۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی جگہ ریاسی ضلع کے علاقائی دائرہ اختیار میں ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دو عقیدت مند موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اٹھائیس دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے مقامی لوگوں اور پولیس ٹیموں نے تریاٹھ کے سیول ہسپتال علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد اٹھارہ زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا جہاں بارہ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت ہرپن سنگھ (13) ولد منویر سنگھ سکنہ دلہوڑی ،پنکج کمار (29) ولد شمشیر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔جن اٹھارہ زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا ہے ان میں ساحل کمار (22) ولد کشمیر سنگھ سکنہ راجوری، سونیکا ٹھاکر (22)دخترکمل سنگھ سکنہ صدہ، ششی دیوی (46) زوجہ کرنیل سنگھ سکنہ جمولہ، جیوتی دیوی (16)دختر پنجاب سنگھ ،سچن سنگھ (22) ولد کرنیل سنگھ سکنہ کوٹرنکا، کرنیل سنگھ (20) ولد سائیں داس سکنہ راجوری، کلونت سنگھ (65) ولد بودھ راج سکنہ کالاکوٹ ، چین سنگھ (22) ولد کرنیل سنگھ سکنہ جمولا، سرجیت سنگھ (32) ولد کشمیر سنگھ سکنہ جمولا، راج کماری (57) زوجہ اجیت سنگھ سکنہ دلہوڑی، ببلی دیوی (20)دختر کلدیپ سنگھ ،مدن لال (55) ولد سادھو رام ،پوجا دیوی (19) دختراشوک کمار ،جوگندر سنگھ (24) ولد کرنیل سنگھ سکنہ کالالکس، تنیش سنگھ (22) ولد کرنیل سنگھ ،سنجنا دیوی (15) دختر کرنیل سنگھ ،درشنا دیوی (29)زوجہ تلک راج ،انجلی شرما (18) دختر راکیش کمار ،نیترا دیوی (32) زوجہ اجیت سنگھ شامل ہیں جبکہ تریاٹھ کے سیول ہسپتال میں زیر علا ج زخمیوں کی شناخت جسبیر سنگھ (10)، یوراج سنگھ (10)، دیوانی ٹھاکر (09)، ساکشی دیوی (17)، دپتی شرما (03)، گرو میل سنگھ (20) ،روہت سنگھ (17)، تنیش سنگھ (13) اور نیرو شرما (25)شامل ہیں پولیس نے بتایا کہ ریاسی کے رامسو تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔