سمت بھارگو
راجوری//ایک چونکا دینے والے واقعے میں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ایک گاؤں میں ایک آٹھ دن کی بچی کا قتل پایا گیا اور پولیس نے اب اس واقعے کے لیے اس کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔قتل کیا گیا بچہ ایک بچی تھی، جو راجوری کے سندر بنی تھانے کے کڈما پراٹ گاؤں میں ایک خشک تالاب میں پراسرار حالت میں مردہ حالت میں ملی تھی۔حکام کے مطابق، منگل کو پولیس کو ایک اطلاع ملی تھی کہ ایک شیرخوار (نئے پیدا ہونے والے بچے) کی لاش ایک تالاب میں پڑی ہے جس میں صرف دو انچ پانی ہے اور اسے خشک تالاب سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی مناسبت سے سندر بنی پولیس سٹیشن کی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس معاملے کی ضروری قانونی کارروائی اور تحقیقات شروع کردی۔تفتیش کے دوران پولیس حکام نے بتایاکہ متاثرہ بچے کی ماں نے الزام لگایا کہ اسے (بچہ کو) اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔حکام نے کہا’’تفتیش کو حرکت میں لایا گیا اور متاثرہ کے والد کے کردار کا جائزہ لیا گیا جب پتہ چلا کہ وہ (متاثرہ کا والد) واقعے کے وقت علاقے میں نہیں تھا اور واقعہ سے پہلے کشمیر چلا گیا تھا‘‘۔حکام نے مزید کہا کہ شک کا رخ متاثرہ کی ماں کی طرف ہوا جسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔حکام نے مزید کہا’’وہ پوچھ گچھ کے دوران ٹوٹ گئی اور اس جرم کا اعتراف کیا‘‘۔حکام نے مزید کہا کہ خاتون کا شوہر کے ساتھ کچھ گھریلو جھگڑا چل رہا تھا اور اس کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے اس نے اپنے شیر خوار بچے کو قتل کیا اور اپنے شوہر پر یہ جرم کرنے کا الزام لگایا۔پولیس حکام نے بتایا’’ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے گرمی کی اس لہر میں اپنے شیر خوار بچے کو براہ راست دھوپ میں تالاب میں گرایا اور شیر خوار (بچی) کو براہ راست سورج کی روشنی میں پیاس اور بھوک لگی جو اس کی موت کی وجہ بنی ‘‘۔ پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ پولیس سٹیشن سندربنی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قتل اور دیگر جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت شریفہ بیگم زوجہ محمد اقبال ساکن کڈما پراٹ کے طور پر کی گئی ہے۔