عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//شیرکشیر زرعی یونیورسٹی نے یہاں آئی آئی ٹی منڈی کے ساتھ تعلیمی تحقیق اور کاروبار میں باہمی اشتراک کے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے۔مفاہمت نامے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرنذیراحمد گنائی اور ڈائریکٹرآئی آئی ایم منڈی لکشمی دھربہیرا نے دستخط کئے۔اس موقعہ پردونوں اداروں کے حکام کے علاوہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسر بھی موجودتھے۔