سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی، کشمیر کو یوروپی یونین کا ایک مایہ ناز پروجیکٹ ملا ہے ،جس کے تحت ماحول دوست اور سرسبز شہروں کے ڈھانچوں کو ترقی دی جائے گی۔’URGENT‘نام کا یہ پروجیکٹ شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی،کشمیر کے شعبہ جنگلات کویوروپی یونین کے تعلیمی پروگرام کے تحت دیاگیا ہے۔اس سے قبل یونیورسٹی کو سال2019میں 30کروڑ روپے کاایک پروجیکٹ نیشنل اگریکلچر ہائرایجوکیشن ایجوکیشن پروجیکٹ ملاتھاجس کیلئے عالمی بینک اور انڈین کونسل آف اگری کلچرریسرچ نے مشترکہ طور مالی امداددی تھی۔یونیورسٹی نے بریمین یونیورسٹی جرمنی کے ساتھ معاہدے پردستخط کے بعدچاریوروپی یونیورسٹیوں،تین منگولیائی یونیورسٹیوں اور دواداروں کے علاوہ بھارت کی تین یونیورسٹیوں اور دوانسٹی چیوٹوں کے ساتھ ایک ملین یوروزکی شراکت داری کااشتراک کیا۔اس معاہدے پربریمین یونیورسٹی جرمنی کے ڈائریکٹر فائنانس فروک میئر نے دستخط کئے جبکہ شیرکشمیر یونیورسٹی کی طرف سے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفسیر جے پی شرما نے ڈائریکٹر پلاننگ ومانیٹرنگ پروفیسراین اے گنائی ِڈین فیکلٹی آف فارسٹری پروفیسر ٹی ایچ مسعودی اورپروجیکٹ کے انویسٹی گیٹرڈاکٹر اخلاق امین وانی کی موجودگی میں دستخط کئے۔وائس چانسلر نے اس موقعہ پرفارسٹری شعبہ کے ڈین کی سراہنا کی جو انہوں نے شعبہ کے سائنسدانوں کوایساتاریخی پروجیکٹ حاصل کرنے میں حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے ڈاکٹر اخلاق امین وانی کو بھی یونیورسٹی کا نام روشن کرنے کیلئے مبارکباد دی۔پروفیسراین اے گنائی نے پروجیکٹ حاصل کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ اب شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کو عالمی سطح پر محسوس کیاجائے گا۔