جموں// سیکرٹری سوشل ویلفیئر محکمہ شیتل نندا نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔سیکرٹری نے کمپونٹ وائز اور سکیم کے لحاظ سے دونوں مرکزی معاونت والی سکیموں اور یوٹی کے زیر اہتمام سکیموں اور صوبہ جموں میں ان کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ابتداً ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جموں سمیتا سیٹھی نے ایک پرزنٹیشن پیش کی اور سیکرٹری کو جموں صوبہ میں محکمہ کے تحت چلائی جانیو الی مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔میٹنگ کو صوبہ جموں میں عمل درآمد کے تحت اولڈ ایج پنشن، جسمانی طورناخیز اَفراد کے لئے پنشن اور بیوہ خواتین کیلئے پنشن جیسی فلاحی منصوبوں کی طبعی اور مالی کامیابی کے بارے میں بتایا گیا ۔سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پنشن کے سہ ماہی معاملات کا جائزہ لیں تاکہ مستحق درخواست دہندگان کو بھی شامل کیاجائے ۔اس کے علاوہ سیکرٹری کو ایس سی ، او بی سی ، جسمانی طور پر ناخیز اَفراد ، اقلیتی طلباء معاشی طور پر پسماندہ طبقات وغیرہ کے لئے سکالرشپ کی مختلف سکیموںکے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُنہوں نے تحصیلدار کے ذریعہ آمدن سند اجراجیسے سکالرشپ نظام کے عمل کو عام کرنے کی ہدایت دی۔ نائب تحصیلدار کے ذریعہ طلباء کو جاری کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ وقت پر خصوصی سکالرشپ سے فائدہ اٹھاسکیں۔میٹنگ میں محکمہ کی جانب سے ڈویژن کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری نے اس کے لئے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ہر منصوبے اور پروٹوٹائپ کے لئے تفصیلی ڈی پی آر تیار کریں تاکہ ان ماڈلز کی پیروی جموں صوبہ کے دیگر علاقوں میں بھی کی جاسکے۔