یواین آئی
ممبئی//سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ مسلسل پانچ دنوں سے جاری گراوٹ کل تھم گئی جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ سے حوصلہ افزا سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر ہمہ جہت خرید اری ہے ۔30شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 341.04 پوائنٹس یا 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 73 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان کو عبور کرتے ہوئے 74,169.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔