یو این آئی
ممبئی// امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں نصف فیصد کمی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی طور پر این ٹی پی سی، ماروتی، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا موٹرز اور ریلائنس سمیت انیس بڑی کمپنیوں میں خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 236.57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,184.80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 38.25 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 25,415.80 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔