شہید اورنگزیب میموریل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

حسین محتشم

پونچھ//تحصیل مینڈھر کے سیلانی میں انڈین آرمی انتالیس آر آر کے زیر اہتمام منعقدہ شہید اورنگزیب شوریہ چکر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ کو شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ اور اسٹار والی بال کلب چھترال کے درمیان کھیلا گیا جس میںشہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب نے تین سیٹس میں 25:19,29:27,25:16 جیت کر فاتح کا خطاب اپنے نام کیا۔جیت حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے محمد حافظ، رمیز طارق، زاہد حسین اور مشرف خان نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعام 5000 اور 3000 روپے تقسیم کئے ۔ بتا دیں کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ابتدائی طور پر شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ نے شہید اورنگ آباد میموریل کلب کو 3;0 سیٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ کیا۔ اس موقع پر شہید اورنگزیب کے والد محمد حنیف مہمان خصوصی تھے اور محمد طارق چیئرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ اور کمپنی کمانڈر سیلانی مہمان خصوصی تھے اس موقع پر محمد شبیر، سدرت حسین، حامد احمد اور انتظار احمد علی ، سرپنچ اور سول سوسائٹی کے ارکانے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔