سرینگر // فتح کدل ، بڈشاہ چوک اور مگھر مل باغ میںسنیچر کی شام 3گرینیڈ دھماکے ہوئے جن میں4فورسز اہلکار اور 4شہری زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ہفتہ کی شام چھ بجے کے قریب جنگجوئوںنے فتح کد ل میں تعینات سی آر پی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ داغا جو فورسز کی گاڑی کے نزدیک زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سی آر پی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رام بچن یادو،سپاہی تارک متھ گوش اوع سپاہی کرشنا رام یادو کے علاوہ تاجہ بیگم زوجہ غلام قادر گنائی ساکن رازدان کوچہ متح کدل،غلام محمد کائوڈارہ اور عبدالمجید صفا کدل زخمی ہوئے۔ افطاری کے بعد بڈشاہ پل کے نزدیک مائسمہ میں سی آر پی ایف132بٹالین کی بنکرگاڑی پر گرینیڈ پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوئے۔اسکے فوراً بعد پولیس کنٹرول روم کے پیچھے مگھر مل باغ میں گرینیڈ پھینکا گیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔