سرینگر// کوروناوائرس کی لہر میں دوبارہ تیزی آنے کے پیش نظرسرینگر کے سول لائنز علاقے میں جمعرات کو انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ عمل میں لائی گئی جس دوران ماسک نہ پہنے والوں پر جرمانہ عائد کیاگیا ۔ضلع مجسٹریٹ سرینگراعجاز اسدنے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ عوامی مقامات پر جو بھی شخص ماسک کے بغیر ملے گا اس پر جرمانہ عائد ہوگا اور اس کا موقع پر ہی کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا۔جمعرات کو سول لائنزمیں انتظامیہ کا چیکنگ سکارڈ نظر آیا جو بازاروں اور گاڑیوں میں سوار ان افراد سے جرمانہ وصل کررہے تھے ،جو ماسک کے بغیر تھے ۔مرتب شدہ ایس اوپیز کی عمل آوری کے حوالے سے چیکنگ کے دوران ٹیم نے ماسک نہ پہنے والوں سے جرمانہ عائد کیا۔ضلع انتظامیہ نے کہا کہماسک کے بغیر دیکھے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی'۔