سرینگر//شہر خاص کے نائد یار رعناواری سے متصل چودھری باغ میں پولنگ مراکز پر ہو کا عالم تھا ۔ چودھری باغ پولنگ مرکز بی میں صبح 8بجکر 30منٹ پر 614ووٹوں میں صرف 7ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ جیل ڈل کے کان کچہ علاقے میں قائم پولنگ بوتھ نمبر 86میں صبح 8بجکر 42منٹ پر 764ووٹوں میں سے صرف 8ووٹ ڈالے گئے تھے تاہم کین کچہ کے ہی پولنگ مراکز 84اور 83میں صبح سویرے ہی دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان ووٹ ڈالنے پر تنازعہ شروع ہوگیا تھا ۔ کین کچہ پولنگ اسٹیشن کے 84میں تبسم نامی ایک خاتو ن نے الزام لگایا کہ ایک ہی ووٹر کو 5ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کے دوران دو پارٹیوں کے اراکین کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک آگئی اور پولنگ پوتھ میں حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس نے مداخلت کی ۔ پولنگ بوتھ نمبر 84 کے پولنگ آفیسر فاروق احمد نے بتایا’’ ووٹروں کی شناخت کا کام پارٹیوں کے ایجنٹ کررہے ہیں اور اسلئے میں یہاں ایک ہی شخص ایک سے زیادہ ووٹ ڈال رہے ہیں اور میں نے ووٹنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاروق احمد نے بتایا کہ تنگ جگہ میں پولنگ اور ایک ہی کمرے میں دو پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے گڑ بڑ ہوگئی ہے۔ بادام واری سے متصل ہزاری بازار ائے میں پولنگ بوتھ نمبر 68میں دن کے 10بجکر 19منٹ پر 611ووٹوں میں صرف 12ووٹ ڈٖالے گئے تھے جبکہ ہزاری بازار بی میں 778میں سے 20ووٹ ڈالے گئے تھے۔ رڈہ پورہ خانیار کے بجلی اسٹیشن میں قائم پولنگ بوتھ نمبر 66میں 793ووٹوں میں صرف 21ووٹ ڈالے گئے تاہم پولیس اسٹیشن میں سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ خواجہ بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 51میں کل 722ووٹوں میں صرف 18ووٹ ڈالے گئے تھے۔سرینگر کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں قائم پانچ پولنگ اسٹیشنوں میں صبح سے ہی ہو کا عالم چھایا ہوا تھا اور گرلز ہائر سیکنڈری میں قائم پولنگ اسٹیشن میں تین پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جن میں بیرونی کاٹھی دروازہ 38، بیرونی کاٹھی دروازہ 39، شاہ آباد 40، حسن آباد بی اور حسن آباد ائے شال ہے ، پر صبح سویرے سے ہی ہو کا عالم تھا تاہم یہاں دن کے 2بجکر 30 منٹ پر بیرون کاٹھی دروازہ بی کے پولنگ بوتھ پر 688ووٹوں میں صرف 20ووٹ ڈالے گئے جبکہ کاٹھی دروازہ کے ہی پولنگ بوتھ نمبر 39میں دن کے 2بجکر 30 منٹ پر 613ووٹوں میں کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا تھا۔ گرلز ہائر سیکنڈری سعیدہ کدل میں قائم حسن آبادپولنگ بوتھ نمبر 43میں 891ووٹوں میں 44ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ گرلز ہائرسیکنڈری کاٹھی دروازہ میں ہی قائم حسن آباد بی پولنگ بوتھ نمبر 44میں 751میں سے 11ووٹ ڈالے گئے ۔