عظمیٰ نیوز سروس
راجوری// جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں ایک شخص اشوک کمار ولد بشی رام ساکنہ پیر کانجو راجوری قصبہ کی پراسرار موت سے متعلق ایک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق، متوفی سندر بنی کے گاؤں بڈھانو میں اپنے سسرال کے گھر گیا جہاں زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔