یو این آئی
ڈھاکہ //بنگلہ دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف محمود کے اس اعلان کہ شکیب الحسن کو دوبارہ قومی ٹیم میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، معروف بنگلہ دیشی آل راؤنڈر بین الاقوامی کیریئر ایک نئے تنازعے کا شکار ہو گیا ہے ۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ تنازعہ اُس وقت شروع ہوا جب شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اسپورٹس ایڈوائزر آصف محمود نے مقامی چینل 24 کو انٹرویو میں کہاکہ میری طرف سے اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو صاف ہدایت ہے کہ شکیب الحسن اب کبھی بنگلادیش کے لیے نہ کھیلیں کیونکہ وہ عوامی لیگ کی سیاست سے مضبوط طور پر جُڑے ہوئے ہیں۔