عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر نے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 19نومبرکو منعقد کیا۔ اجلاس میں تنظیمی منصوبہ بندی، شعبے سے متعلق چیلنجز اور جموں و کشمیر کے وسیع تر اقتصادی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران شوکت چوہدری کو متفقہ طور پر چیمبر کا مشیر منتخب کیا گیا۔ اراکین نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کیا گیااور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے وسیع تجربے سے CCIK کی رسائی، پالیسی کی نمائندگی اور اسٹریٹجک اقدامات میں اضافہ ہوگا۔ زبیر گل یوتھ صدر سی سی آئی کے منتخب ہوئے۔کمیٹی نے خطے میں تجارت، صنعت اور سیاحت کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ سرگرمیوں کو ہموار کرنے اور سال 2025-26کیلئے CCIK کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کئی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ چیمبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ باضابطہ نمائندگی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کو پیش کی گئی ہے، جس میں سیاحت کی بحالی کے لیے فوری مداخلت اور جموں و کشمیر میں موجودہ اقتصادی خدشات پر توجہ دینے پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس پورے خطے میں کاروباری لچک، ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط وکالت جاری رکھنے کے متفقہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ستیش شرما نے میٹنگ میں شرکت کی اور CCIK کے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے مشتاق چایا کو چیف سرپرست، طارق غنی کو صدر شوکت چوہدری کو مشیر مقرر کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چیمبر کو مکمل تعاون فراہم کیا۔