عظمیٰ نیوز سروس
جموں//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے کل ایوان کو مطلع کیا کہ گزشتہ دو برسوںکے دوران شوپیاں حلقہ میں مختلف واٹر سپلائی سکیموں پر 5683.61 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔رُکن اسمبلی شبیر احمد کلے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوںنے بتایا کہ امرت 2.0 کے تحت شوپیاں ٹاؤن کی واٹر سپلائی سکیم کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل مالیاتی جائزہ کے مرحلے میں ہے اور یہ ٹھیکہ اسی ہفتے دیا جائے گا۔وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالی برس 2023-24 ء کے دوران 3,455.43 لاکھ روپے جاری کئے گئے جن میں سے 3,351.78 لاکھ روپے مختلف واٹر سپلائی سکیموں پر خرچ کئے گئے۔مالی برس 2024-25 میں 2,430.70 لاکھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے 2,331.83 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔