عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
جموں// فٹنس کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی مصروفیت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش میں شوپیاں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ نے دیگر پولیس افسران، پرجوش طلبا اور ضلع شوپیاں کے نوجوانوں کی موجودگی میں سوک ایکشن پروگرام 2023-24 کے تحت منعقدہ میراتھن روڈ ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔روڈ ریس، جس کا مقصد طلباء /نوجوانوں میں کھیل کود اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا تھا، کو ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے ایڈیشنل ایس پی شوپیاں، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شوپیاں، ڈی وائی ایس پی ڈار شوپیاں، ڈی وائی ایس پی کیلر کے ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس میں ضلع شوپیاں کے مختلف سکولوں کے 150 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔