Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

شوپیاں معرکہ آرائی: 4جنگجو جاں بحق| سڑک حادثے میں 2فوجی اہلکار ہلاک،2زخمی

Last updated: April 14, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک
 

شوپیاں// جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے بادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میںمزید 2جنگجو کے مارے جانے کے بعد تعداد 4 ہو گئی ہے۔ 

 

ادھر جائے تصادم پر فوجی گاڑی حادثے میں 2فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور 5 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ 

 

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیاں کے بادی گام میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی سہ پہہ اس علاقے کو محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے ا±نہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

 

ترجمان کے مطابق کچھ عرصے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 4 جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

 

 وہیں دوسری جانب شوپیاں کے کنی پورہ گاوں میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکاروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ پانچ شدید طورپر زخمی ہوئے۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادی گام زینہ پورہ شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم شروع ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی 44 آر آر سے وابستہ فوجی اہلکار سومو میں سوار ہو کر زینہ پورہ کی طرف جا رہے تھے کہ کنی پورہ کے مقام پر گاڑی ا±لٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات اہلکار زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دو فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔

 

مہلوکین کی شناخت حولادار رام اوتار اور سپاہی پون گوتم کے بطور ہوئی ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوئے مزید 2 اہلکاروں کو انتہائی نازک حالت میں بادامی باغ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?