شوپیاں تصادم: زخمی شہری لقمہ اجل، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// شوپیان کے پنڈوشن علاقے میں تصادم کے ابتدائی مرحلے کے دوران زخمی ہونے والا ایک شہری منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ شاہد غنی ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکنہ پنڈوشن شوپیاں نامی ایک شہری 92 بیس ہسپتال سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

انہوں نے پیر کی شام کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو شہری زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کو ہوائی جہاز سے 92 بیس ہسپتال سری نگر پہنچایا گیا تاہم شاہد دم توڑ گئے جبکہ ایک اور شہری شعیب آہ منٹو اور سپاہی سنجیو داس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کو روک دیا گیا ہے کیونکہ عسکریت پسند انکاو¿نٹر کے ابتدائی مرحلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔