مظفرآباد// جموںو کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام جموںو کشمیر کے علاقے شوپیاں میںافواج کے ہاتھوں 20کشمیری نوجوانوں کو جان بحق جبکہ سینکڑوں کو زخمی کیے جانے کے خلاف اور کشمیر میں افواج کے اندوہنا ک مظالم کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے منعقدہ احتجاجی جلسہ میں سیکرٹری جموںوکشمیرلبریشن سیل محمد ادریس عباسی نے قرارادیںپیش کی جو شرکاء نے متفقہ طورپر منظور کر لیں ۔ قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ آج کا یہ اجتماع کشمیر میں یکم اپریل 2018کو شوپیاں میں عام شہریوں کو جان بحق کیے جانے اور سینکڑوں افراد کو زخمی کیے جانے کی پرزور مذمت کرتا ہے ، یہ اجتماع عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ جموں وکشمیر میں مظالم کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ کا نوٹس لیا جائے۔ ایک اور قراردار میں کہا گیا کہ یہ اجتماع اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام آزادی اور پاکستان سے الحاق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔