سرینگر/فورسز نے سنیچر کو جنوبی ضلع شوپیان کے ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران وہاں گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہیف شرمال نامی گائوں کا محاصرہ کیا۔
یہ محاصرہ گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
گائوں کے سبھی راستے بند کردئے گئے ہیں اور تلاشی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران گائوں میں گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔