شوپیان // شوپیان میں فورسز کیمپ پر جنگجوئوں نے حملہ کیا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔مشتبہ جنگجوئوں نے شام کے بعد بٹہ پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف 14بٹالین کیمپ پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس موقعہ پر فورس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔