شوپیان//قصبہ شوپیان میں پولیس فورسز کی طرف سے بدھ کو دو نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف تیسرے روز بھی ہڑتال رہی تمام تر دکانیں، کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت جزوی طور معطل رہی۔واضح رہے کہ 7 فروری کو پولیس فورسز نے دو نوجوانوں کو چھاپے مار کر گرفتار کیا ۔ نامعلوم افراد نے مساجد میں گرفتار شدہ نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک انہیں رہا نہ کیا جائے گا تب تک قصبہ میں ہڑتال جاری رہے گی۔