سرینگر / پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ فورسز اور پولیس نے ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں کنگنو گائوں کو محاصرے میں لے کر وہاں پر موجود جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کا سراغ لگاکر اسے تباہ کیا۔
'' پولیس اور 44آر آر سے وابستہ ٹیم نے کمین گاہ سے بڑی مقدار میں قابلِ اعتراض مواد اور دوسری اشیابرآمد کرکے ضبط کی،' ' پولیس نے ایک بیان میں کہا۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے۔