پلوامہ // شوپیان میں نامعلوم لٹیروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین اڑالی جس میں قریب 4 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے۔پولیس نے بتایا ’ نامعلوم لٹیروں نے ضلع اسپتال شوپیان کے احاطے میں نصب جے کے بینک کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی‘۔ انہوں نے بتایا ’ لٹیروں کی جانب سے اڑائی گئی اے ٹی ایم مشین میں قریب 4 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے ‘۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ اے ٹی ایم اور نزدیک علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔