یو این ایس
سرینگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک شخص کی جائیداد کو ضبط کر لی۔ملہ ڈھیرہ زینہ پورہ کے طارق احمد میر کی جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت ملی ٹینٹوںکی مالی اعانت اور معاونت کے ڈھانچے کی جاری تحقیقات کے تحت ضبط کیا گیا ۔ این آئی اے کے اہلکاروں اور مقامی پولیس کی طرف سے احاطے پر نوٹس چسپاں کیے گئے تاکہ منسلکہ کو نشان زد کیا جا سکے۔حکام کے مطابق، طارق احمدمیر خطے میں سرگرملی ٹینٹوںکو لاجسٹک مدد فراہم کرتا تھا۔ این آئی اے نے کہاکہ ثبوتوں سے غیر قانونی سرگرمیوں میں مدد کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے میں اس کے کردار کو ثابت کرنے کے بعد جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے۔یہ کارروائی ایجنسی کے مالی اور مادی نیٹ ورکس کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے ۔پچھلے سال کے دوران، این آئی اے نے مبینہ طور پر زیر زمین کارکنوں اور ایسے افراد کی متعدد جائیدادیں ضبط کی ہیں جن پر ملی ٹینتوںکی سہولت کاری کا الزام ہے۔