شوپیان//اننت ناگ میں جمعرات کو شوپیان کے جوان سال طالب علم شفائق کی ہلاکت کے خلاف ضلع شوپیان میں سنیچر کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔قصبہ میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت جزوی طور رہی۔ اس دوران کنی پورہ اور علیالپورہ میں نوجوان گھروں سے باہر آگئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا ۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ٹیر گیس شیلوں کا استعمال کیا۔ادھر بٹہ پورہ چوک اور نیو بس اسٹینڈ میں بھی مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔