سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مضافاتی گائوں کیلورہ میں کل دیر رات شروع ہوئی جھڑپ میں ایک کمانڈر سمیت 5جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ملک گنڈ پنجورہ شوپیان نامی گائوں کو محاصرے میں لیا جس کے دوران یہاں موجود جنگجوئوں اور فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے دوران ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو کمانڈر جاں بحق ہوا۔فوج کے ترجمان مطابق آج صبح جائے وقوع سے 4مزید لاشیں برآمد کی گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن ابھی جاری ہے اور جائے وقوع پر بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔