شوپیان// شوپیان میں سنیچرکی صبح اُسوقت پولیس وفورسزاہلکاروں کوچوکناکردیاگیاجبکہ پولیس تھانہ شوپیان میں ایک اے کے سینتالیس رائفل اورایک ایس پی ائوکوغائب پایاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سنیچرکی صبح پولیس تھانہ شوپیان میں تعینات ایک ایس پی اونے اپنی سروس رائفل کوغائب پایااوراُس نے اس معاملے کی جانکاری تھانے کے افسرو ں کودی ۔بتایاجاتاہے کہ اس کے فوراًبعدجب اے کے47رائفل کے گم ہوجانے کی تحقیقات شروع کی گئی تو معلوم ہواکہ اسی تھانے میں تعینات ایک اورمقامی ایس پی ائوسنیچرکی صبح سے لاپتہ ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لاپتہ ہوئے ایس پی ائوشوکت احمدساکنہ ہرمین شوپیان نے ہی ساتھی ایس پی ائوکی سروس رائفل اُڑالی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوری طورپرلاپتہ ایس پی ائوکے بارے میں جنوبی کشمیرکے سبھی پولیس تھانوں کوجانکاری فراہم کی گئی اوررائفل لیکرفرارہوئے ایس پی ائوکی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کی گئی ہے جبکہ اُس ایس پی ائوسے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے جسکی رائفل کواُسکے ساتھی ایس پی ائونے اُڑالیاہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس معاملے کے حوالے سے تھانے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔