مشتاق الحسن+مشتاق الاسلام
گلمرگ+شوپیان//سیاحتی مقام گلمرگ اور دودھ پتھری میں ہفتہ کو ژالہ باری ہوئی۔ٹنگمرگ میں بارش کے ساتھ معمولی نوعیت کی ژالہ باری ہوئی۔سنیچر کی دوپہر کو آسمان پر بادل چھانے کے ساتھ ہی گلمرگ میں قہر انگیز ژالہ باری ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گلمرگ کا سرسبز میدان سفید دکھنے لگا۔قریب چار منٹ تک ہونی والی اس شدید قسم کی ژالہ باری سے پھولوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر ٹنگمرگ میں قریب آدھے گھنٹے تک بارش ہوئی اور معمولی نوعیت کی ژالہ باری ہوئی۔اس دوران دودھ پتھری سیاحتی مقام میں سنیچر کی دوپہر بارش ہوئی اور بارش کے فوراً بعد ژالہ باری ہوئی جو مختصر مدت کیلئے جاری تھی۔علاقے میں اتھل پتھل مچ گئی اور سیاح محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ادھر پہاڑی ضلع شوپیان کے ہرپورہ میں بعد دوپہر شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی۔مقامی لوگوں کے مطابق 15منٹوں تک شدید ژالہ باری نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچادیا ہے۔مقامی شہری نے بتایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہرپورہ علاقے میں قریبا 3 انیچ اولے جمع ہوگئیجبکہ شدید ڑالہ باری سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے اولے اس علاقے میں گرنے سے کھڑی فصلوں، سیب کے باغات اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ادھرسول سوسائٹی شوپیان کے چیئرمین منصور ماگرے نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں ژالہ باری سے مچی تباہی کا تخمینہ لگانے کیلئے علاقے میں ماہرین زراعت کے ٹیم کو روانہ کردیں،تاکہ نقصان زدہ کسانوں کی فوری امداد ممکن ہوسکے۔