Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

شورش کاشمیری کی نظر میں مولاناابوالکلام آزاد

Towseef
Last updated: May 17, 2024 10:35 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

سید سرفراز احمد

میرا خیال ہے جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے مولانا ابو الکلام آزاد سے میری عقیدت کا رشتہ استوار ہے اور اس میں کبھی کوئی کمی نہیں ہوتی ہے ۔ میں نے راہ نماؤں میں سب سے زیادہ محبت انہی سے کی ہے ۔ قید خانے میں مجھ سے یوسف مہر علی نے پوچھا تھا اگر تمہیں راہ نماؤں میں سے ایک رہنما منتخب کرنے کے لئے کہا جائے اور کتابوں میں سے کوئی ایک کتاب تو تم کس کا انتخاب کرو گے ؟ میں نے ایک لحظہ توقف کے بغیر جواباً کہا تھا راہ نماؤں میں ابوالکلام آزاد اور کتابوں میں “ترجمان القرآن “میری زندگی ان دونوں سے متاثر ہے اور میں نے قلم و زبان کے سیاسی سفرمیں جو کچھ بھی حاصل کیا وہ انہی کی بدولت ہے کہ مجھے اپنی بست سالہ سیاسی زندگی میں ہر مکتب خیال کے رہنما معیت میں کچھ عرصہ رہنے کا اتفاق ہوا ہے، بعضوں کو میں نےنزدیک سے دیکھا ہے اور بعض کو قریب سے سنا ہے لیکن ابوالکلام سب میں آگے اور سب سے الگ ہیں ۔ان کی بات چیت اتنی شستہ درفتہ ہوتی ہے کہ کوثر و تسنیم کی لہریں نچھاور ہوتی ہیں اور لہجہ اتنا پیارا کہ الفاظ اس کی تاثیر بیان کرنے سے معذورہیں وہ واقعی ابو الکلام ہیں جو کچھ بولتے اور جو کچھ لکھتے ہیں اس سے انسان کا ذہن پرسش کی طرف نہیں بلکہ پرستش کی طرف جاتا ہے، وہ الفاظ کو رشید احمد صدیقی کے الفاظ میں الوہیت کا جامہ پہناتے ہیں ۔حالات سازگار ہوتے تو وہ جمہوریہ ہندوستان کے پہلے صدر ہوتے لیکن اب وہ کوثر و تسنیم کی ایک ایسی لہر ہیں جو گنگ و جمن کی لہروں کے ساتھ بہہ رہی ہے۔ عربوں میں ہوتے تو ابن تمیہ ہوتے ہندوؤں میں ہوتے تو اب تک ان کے بت پُجے ہوتے لیکن وہ مسلمانوں میں تھے اس لئے ان کے حصے میں وہ سب کچھ آیا ہےجس سے علماء امت کی جیبیں لبریز ہیں۔

مسلمانوں میں جتنی گالیاں ابو الکلام کو دی گئی ہیں ،غالباً تاریخ انسانی میں اتنی گالیاں کسی اور کو نہیں ملی ہیں لیکن ان سب معرکوں میں ان کا ایک ہی جواب تھا ۔
میرے بھائی کوئی انسان خواہ وہ کسی درجے ہی میں کیوں نہ ہو، گالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں کر سکتا ہے البتہ احوال کا جو نقشہ آج درپیش ہے آپ انہیں موسمی ہوائیں سمجھئے جو بہر حال گزر جاتی ہیں اور پھر اس کے بعد ایک آہ سرد جو ہونٹوں تک آکر رک جاتی ہے ۔

قامت میانه ، بدن اکہرا ، رنگ سرخ و سپید آنکھیں اس عمر میں بھی آہوان صحرا دیکھ لیں تو چوکڑی بھول جائیں ،نجیب الطرفین ذات سبد، پیشه وزرات، انا کا مجسمہ، بے نیازی کی تصویر ، انجمن آرائیوں سے محترز ، خلوت آرائیوں کا شیدائی ، خطابت میں یگانہ ، صحافت میں منفرد ، سیاست میں یکتا ، عالم متجر، زبردست مجتہد ، حسن چہرہ میں ہو یا آواز میں ، اس کی دل پذیری پر جی جان سے فدا۔
دماغ یورپی ، طبیعت عجمی ، دل عربی ، وجود ہندوستانی مزاج کے اعتبار سے تانا شاہ ، یعنی ان کے قالین پر بال ہو اور وہ ان کو چھو جائے یا آپ کی آواز میں حسن نہ ہو اور آپ الفاظ کی نوک پلک کا خیال کئے بغیر ان کے سامنے بولنے لگیں تو انہیں فوراً نزلہ ہونے لگتا ہے،آپ ان کی ایک آدھ کروٹ ہی سے محسوس کر لیں گے کہ ان کی طبیعت منغص ہو گئی ہے ان کےسامنے بولنا بڑے جی گردے کا کام ہے، وہ بولتے ہیں کہ آبشار کی طرح بہتے ہیں ۔ابو الکلام ابو الکلام نہ ہوتے تو تاج محل ہوتے اور اگر محمل انسانی پیکر میں ڈھل جائے تو وہ ہر گز ہرگز ابو الکلام نہیں ہو سکتا ہے :
آفاق را گردیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
(کتاب چہرے سے ماخوذ)
[email protected]
�������������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین
سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان
تازہ ترین
پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی
برصغیر

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?