نئی دہلی/ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کی حالیہ چوٹ کی وجہ سے ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ۔ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شامی کی اس سال فروری میں دائیں ٹانگ کی سرجری ہوئی تھی اور اب ان کے گھٹنے میں سوجن آ گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت یابی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔روہت کے مطابق، ‘‘ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ اس سیریز کے لیے فٹ ہوں گے یا آسٹریلیا سیریز کے لیے۔ حال ہی میں انہیں ایک اور چوٹ آئی ہے ، ان کے گھٹنے میں سوجن آ گئی ہے جو کہ کافی غیر معمولی ہے ۔انہوں نے کہا، وہ فٹ ہونے کے مراحل میں تھے اور تقریباً فٹ تھے لیکن ان کے گھٹنے میں سوجن آ گئی ہے ۔ اس سے اس کی صحت یابی میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے اور اسے دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔